مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل باقری نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری حالیہ شدید جھڑپیں اور احتجاجی مظاہرے، کوئی چھوٹا واقعہ نہیں ہے، کیونکہ جعلی اور غاصب حکومت کے سربراہ نے سات بار اعلان کیا ہے کہ اسرائیل تباہی کے دہانے پر ہے اور وہ یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ ہم آئندہ 80 سال نہیں دیکھ پائیں گے، یہ رہبرِ انقلاب اسلامی کی وہی پیشنگوئی ہے کہ اسرائیلی اگلے 25 سال نہیں دیکھ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل باقری نے ان خیالات کا اظہار، نوروز اور رمضان المبارک کی مناسبت سے فوجی جوانوں سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اور علاقائی سطح پر انسان جس چیز کا مشاہدہ کر رہا ہے وہ روز روشن کی طرح سب پر نمایاں ہے اور دشمن بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ عالمی اور علاقائی سطح پر رونما حالات، عالمی استکبار کی کمزوری اور غاصب صہیونی حکومت کی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ طاقت کے توازن سے امریکہ اور صہیونیوں کی کمزوری اور دوسری طرف ایران اور مزاحمتی محوروں کے طاقتور ہونے کا پیش خیمہ ہیں۔
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بہت سے امریکی مفکرین اور سیاست دان اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں، کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری حالیہ شدید جھڑپیں اور احتجاجی مظاہرے، کوئی چھوٹا واقعہ نہیں ہے، کیونکہ جعلی اور غاصب حکومت کے سربراہ نے سات بار اعلان کیا ہے کہ اسرائیل تباہی کے دہانے پر ہے اور وہ یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ ہم آئندہ 80 سال نہیں دیکھ پائیں گے، یہ رہبرِ انقلاب اسلامی کی وہی پیشنگوئی ہے کہ اسرائیلی اگلے 25 سال نہیں دیکھ سکیں گے۔
انہوں نے ایرانی مسلح افواج کی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ پچھلے سال، مسلح افواج نے سلامتی اور دفاعی میدانوں میں بنیادی اقدامات کئے، جن میں، شمالی عراق میں انقلاب مخالف دشمنوں کے ہیڈکوارٹرز پر راکٹ حملے شامل ہیں اور ہماری ان کارروائیوں کی وجہ سے عراقی حکومت کو ان گروہوں کو غیر مسلح کرنے اور ملک سے بے دخل کرنے کا عہد کر دیا۔ یہ ان عظیم شہداء کے خون کا نتیجہ ہے جنہوں نے ملک کے شمال مغرب میں خدا کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، تاکہ شمال مغربی سرحدوں میں امن وامان کی فضاء قائم ہو سکے۔
میجر جنرل باقری نے مسلح افواج کی دیگر کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نداجا فلوٹیلا پہلی بار پوری دنیا میں بھیجا گیا اور یہ فلوٹیلا پانچ ماہ سے زیادہ عرصے سے ایرانی بحری جہازوں کے ساتھ سفر کر رہا ہے۔
میجر جنرل باقری نے کہا کہ متعدد تنظیمی، فورس، جامع اور بین الاقوامی مشقوں کا انعقاد مسلح افواج کی اتھارٹی کو ظاہر کرتا ہے اور ڈیٹرنس میں اضافہ کرتا ہے، جس کے نتیجے میں، ملک میں سلامتی آتی ہے۔ متعدد سیٹلائٹس کو لانچ کرنا اور انہیں مدار میں رکھنا مسلح افواج کی گزشتہ سال کی ایک اور کامیابی تھی اور اس سلسلے میں اب ہمارے پاس زمین کے مدار میں دو سیٹلائٹ موجود ہیں جو روزانہ مطلوبہ معلومات منتقل کرتے ہیں۔ مسلح افواج کا خلائی پروگرام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب مسلح افواج نے مشہد اور اصفہان جیسے شہروں میں دشمنوں کی بہت سی جاسوسی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو دریافت کیا اور انہیں بے اثر کر دیا۔
آپ کا تبصرہ